|

وقتِ اشاعت :   January 26 – 2019

اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے آغا حسن بلوچ ‘ مرکزی رہنماء ایم این اے حاجی ہاشم نوتیزئی نے پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کی ہداپت پر چیئرمین نادرا سے ملاقات کی اور انہیں نادرا بلوچستان سے متعلق مسائل سے تفصیلا آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان میں افغان مہاجرین کو شناختی کارڈز کے اجراء کا عمل جاری ہے ۔

بلاک شدہ شناختی کارڈز کو بحال کیا جا رہا ہے جو کہ غیر قانونی عمل ہے پارٹی کے موقف اصولی ہے افغان ہمارے بھائی ہیں مگر مہاجر چاہئے بلوچ ہو ‘ پشتون ہو ‘ ہزارہ ہو یا کسی بھی قوم نسل فرقے سے تعلق رکھتا ہو انہیں ۔

بلوچستان سے شناختی کارڈز کا اجراء کا حق کسی کو نہیں انہوں نے شاہ نورانی ‘ کسٹم سریاب ‘ تفتان میں نادرا سینٹرز کے قیام کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور کہا کہ مذکورہ علاقوں میں نادرا سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی لائی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے بلوچ اضلاع میں خواتین کے شناختی کارڈز بہت کم تعداد میں بنے ہیں لہذا نادرا موبائل وین بھیجے جائیں تاکہ خواتین کو شناختی کارڈز کا اجراء یقینی ہو سکے ۔

اس حوالے سے چیئرمین نادرا نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ نادرا سے متعلق مسائل حل ہو ں چیئرمین نادرا کو اس بات سے بھی آگاہ کیا گیا کہ نادرا کے مقامی ملازمین کی ترقی میرٹ پر یقینی بنایا جائے کئی سالوں سے ملازمین کی ترقیاں نہیں ہوئیں ان کی ترقی کو یقینی بنایا جائے ۔