|

وقتِ اشاعت :   January 26 – 2019

واشک : جمعیت علما اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی ذابد علی ریکی نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت سے انتقام کی بو آرہی ہے سیاسی کشمکش رکھنے والے ہمارے ناجائز کاموں کے سامنے روڑے آکھاڑ رہے ہیں ۔

صوبائی حکومت کا رویہ اپوزیشن کے ساتھ متعصبانہ ہے اور اپوزیشن کے ساتھ ناانصافی کا رویہ برقرار رہا تو دمادم مست قلندر ہوگا اور واشک کے باسی صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج کرینگے ۔

ان خیالات کا نصیب اکبر بلوچ کی قیادت میں واشک کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کی حاجی ذابد علی ریکی نے کہا کہ حکومتیں آنے اور جانے والے شے ییں حکمرانی کی آڑ میں عوامی آواز دبا جا کر جائز مسائل کے سامنے روڑے آکھاڑنا عوامی مینڈیٹ رکھنے والوں کے ساتھ ناانصافی ہے ۔

وزیر اعلی بلوچستان کے ناک کے نیچے اپوزیشن کے ترقیاتی تجاویز کے فائلوں کو غائب کر دی جاتی ہے اور ہمارے اضلاع کے انتظامی امور میں مداخلت کی جا رہی ہے اور بلاوجہ واشک و دیگر پسماندہ اضلاع کے عوام فنڈز و دیگر ضروریات کے سامنے دیوار بننے کی کوششیں عروج پر ہے ہم نے عوام سے ووٹ لی ہے ۔

جب ہزاروں لوگ ہمیں منتخب کر سکتے ہیں تب یہی ہزاروں لوگ ہمارے کال پر جمع ہو کر ظلم و زیادتی کے خلاف بول بھی سکتے ہیں ۔

حاجی ذابد علی ریکی نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کے ذمہ داراں نے اپنے رویوں میں تبدیلی نہیں لائی تو دنیا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ واشک کے ہزاروں باسیوں کے ہمراہ ایک ایسا موثر احتجاج کا راستہ اپنا لینگے کہ سازشی عناصر کو چھپنے کے لیئے جگہ میسر نہیں ہو گی ۔

وزیر اعلی گورنر چیف سیکرٹری بلوچستان منتخب نمائندوں کے ساتھ ناانصافیوں کا نوٹس لیں۔