کوئٹہ : ڈاکٹرزایکشن کمیٹی نے کہاہے کہ مغوی پروفیسر ڈاکٹرابراہیم خلیل کااغوا،تاحال عدم بازیابی اور حکومت کی اپنی مکمل ناکامی پر پردہ ڈالنے کیلئے حکومتی ہٹ دھرمی پر محیط نوٹیفکیشن کا اجرا قابل مذمت ہے ۔
ڈاکٹرزایکشن کمیٹی کے پریس سیکرٹری ڈاکٹررحیم خان بابر کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہاگیاہے کہ حکومت مغوی پروفیسر ڈاکٹرابراہیم خلیل کی بازیابی کے حوالے سے اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے اور اس سنگین مسئلے سے توجہ ہٹوانے کیلئے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہی ہے بجائے اس کے کہ ڈاکٹرابراہیم خلیل کی باحفاظت بازیابی اور ڈاکٹروں کو صوبے میں معالجہ کیلئے ایک پرامن ماحول کا قیام یقینی بنانے کیلئے سنجیدہ بنیادوں پر اقدامات اٹھائے۔
حکومت وقت ڈاکٹر برادری کو احتجاج جیسے بنیادی حق سے بھی محروم کرہی ہے،جوکہ انسانی حقوق کے خلاف ہے،جس کی ڈاکٹرزایکشن کمیٹی پرزور الفاظ میں مزمت کرتی ہے۔
ڈاکٹرزایکشن کمیٹی انسانی حقوق کی تنظیموں،وکلا برادری،تاجروں ، آفیسرز، اساتذہ ، تمام سیاسی پارٹیز اور سیاسی راہنماوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس سنگین مسئلے کو اٹھانے اور حکومت وقت کی اس غیرزمہ دارانہ طرزعمل کے خلاف ہماری آواز بنیں،ڈاکٹرزایکشن کمیٹی حکومت وقت کو واضع الفاظ میں یہ بتادینا چاہتی ہیکہ مغوی پروفیسرڈاکٹرابراہیم خلیل کی باحفاظت بازیابی اور صوبے کے ڈاکٹروں کیلئے ایک اطمینان بخش سیکیورٹی پلان کی تشکیل تک ہمارا احتجاج جاری رہیگا۔
حکومت وقت کسی بھی صورت عدم تحفظ کے شکار ڈاکٹروں کو احتجاج کے بنیادی حق سے محروم نہیں کرسکتی، تمام ڈاکٹروں کو تاکید کی جاتی ہے کہ احتجاج بدستور جاری ہے-ڈاکٹرزایکشن کمیٹی کے پریس سیکرٹری نے مزید کہا کہ حکومت وقت کی جانب سے موجودہ بے حسی،اور غیرزمہ دارانہ طرزعمل اگر برقرار رہا تو جلد ہی صوبے کے تمام ہسپتالوں بشمول ضلعی ہیڈکوارٹرز،رورل ہیلتھ سینٹرز اور بیسک ہیلتھ یونٹس میں مکمل شٹ ڈاون کے اعلان پر مجبور ہوں گے۔
حکومت ڈاکٹر ابراہیم کی بازیابی میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے، ڈاکٹرز
وقتِ اشاعت : January 27 – 2019