|

وقتِ اشاعت :   February 3 – 2019

پشاور: خیبرپختونخوا کابینہ نے صحت کی پہلی پالیسی منظور کرلی ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ  کا کہنا تھا کہ موجودہ صحت عامہ کی سہولیات میں مزید بہتری لائیں گے اور ہیلتھ کیر کمیشن سمیت فاونڈیشن پر توجہ دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں کی غذائیت پر توجہ دی جائے گی اور ہیلتھ پالیسی ایڈوائزری قائم کی گئی ہے جو 30 نمائندوں پر مشتمل ہے۔

وزیر صحت کے پی کے کا کہنا تھا کہ صحت کہ تمام ادھورے منصوبوں کو رواں سال مکمل کریں گے، کوشش کریں گے کہ نئے منصوبوں کہ اجرا سے گریز کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ پوسٹنگ ٹرانسفر کی پالیسی سے جان چھڑانی ہے اور کسی بھی تعیناتی سے متعلق مخصوص مدت کا تعین کریں گے۔