کوئٹہ: ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر ابراہیم خلیل کی بازیابی کیلئے تاوان کی ادائیگی کا ڈاکٹر تنظیموں کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے۔
کوئٹہ کے بیوٹمز یونیورسٹی میں بلوچستان کے میڈیکل کالجز میں داخلہ ٹیسٹ کی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا تھا کہ ڈکٹر ابراہیم خلیل کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا ہے مگر انہوں نے کمزور معلومات دی ہیں وہ لاہور چلے گئے ہیں ان کی واپسی کے بعد ان سے مزید بھی معلومات لی جائیں گی۔ ڈاکٹر خلیل نے بتایا کہ وہ ذہنی طو رپر صدمے میں تھے اس لیے انہیں زیادہ معلوم نہیں کہ ان کے ساتھ کیا ہوا ۔
انہوں نے کہا کہ تاوان کی ادائیگی سے متعلق ڈاکٹر تنظیموں کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے۔ یہ فری لوگ ہیں خود کام نہیں کرتے یا کرتے بھی ہیں مگر ان کو اس طرح کا بیان نہیں دینا چاہے تھا۔ ہم اس واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں اور تحقیقات مکمل کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔
ڈاکٹر کی بازیابی کیلئے تاوان غیر ذمہ دارانہ ہے، رزاق چیمہ
وقتِ اشاعت : February 4 – 2019