کوئٹہ : ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن غلام فاروق لانگو نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں صفائی کے حوالے سے اقدامات سے عو ام اور وہ خود بھی مطمئن ہے اس سے قبل اس طرح کے اقدامات نہیں اٹھائے گئے کیونکہ اس سے پہلے جب کوئٹہ میں بارش ہوتی تھی تو کوئٹہ کی سڑکیں دریا کا منظر پیش کرتی تھی، سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کوئٹہ کے مختلف شاہراہوں پر لگے بل بورڈزکیخلاف کارروائی بلا امتیاز جاری رہے گی ۔
صفائی کی صو رتحال کو بہتر بنانے کے لئے عوام اور تاجر اپنا کردار ادا کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ میں زرغون روڈ پر بل بورڈز کے خلاف جاری کارر وائی کے دوران میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میٹروپولٹن کے افسران اور دیگر بھی موجود تھے ۔
غلام فاروق لانگو نے کہا کہ ان کے بارے میں سب جانتے ہیں چاہے وہ بیوروکریٹ ہو یا سیاستدان وہ کسی دبا میں نہیں آنے والے، صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں صفائی کے حوالے سے اقدا ما ت اٹھائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ شہر میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں بل بورڈز کے خلاف کارروائی جاری ہے اس سلسلے میں کوئی بھی دبا خاطر میں نہیں لایا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ ہائیر اتھارٹیز کی واضح احکامات ہے اس لیے کوئٹہ میں ناصرف دن کے وقت بلکہ رات کو بھی صفائی مہم جاری رہتی ہے انہوں نے کہا کہ شہر میں صفائی مہم سے ایک مہینے میں عوام مثبت تبدیلی محسوس کریں گے یہ شہر صرف ہمارا نہیں بلکہ سب کا ہے ۔
اس لئے ضروری ہے کہ تاجر دکاندار اور عام لوگ شہر کی صفائی میں اپنا کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ صفائی مہم تسلسل کے ساتھ جاری رہے گی اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر میٹروپولٹن کوئٹہ جائے وقوع پر موجود لوگوں کے سوالوں کے جوابات بھی دیے اور احکامات جاری کیے۔
کوئٹہ میں صفائی کے اقدامات سے مکمل مطمئن ہے، ایڈمنسٹر میٹرولیٹن
وقتِ اشاعت : February 5 – 2019