واشک : جمعیت علما اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی زابد علی ریکی نے کہا ہے کہ الزام عائد کیا ہے کہ اپوزیشن کے تمام اراکین صوبائی اسمبلی میں سے میں مبینہ طور پر صوبائی حکومت کے انتقام کا شکار ہوں میرے حلقے کے عوامی مینڈیٹ کا مذاق آڑا کر توئین کی جارہی ،گورنر و چیف سیکرٹری بلوچستان واشک کے عوام کے رائے تسلیم کرکے میرے حلقے میں مداخلت کا نوٹس لے ۔
ان خیالات کا اظہار ماشکیل میں علاقائی معتبرین کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حاجی ذابد علی ریکی نے کہا کہ مجھے زیر کرنے کے لئے مبینہ طور پر صوبائی حکومت کی توانیاں خرچ کرنے کا عمل عروج پر ہے میرے حلقہ ضلع واشک میں انتظامیہ کو میرے خلاف استعمال کیا جارہا ہے اور میرے انتظامی امور میں مداخلت ہو رہی وزیر اعلی بلوچستان کا منصب پورے صوبے کے لیئے ہے مگر حکومت کے ذمہ داروں کا رویہ بطور ممبر صوبائی اسمبلی میرے ساتھ متعصبانہ و بچگانہ ہے ۔
ہم عوامی نمائندے ہیں جس طرع ہم نے کرپشن کے بادشاہوں کا پہلے سیاسی مقابلہ کیا آئندہ بھی کرینگے سابقہ نمائندوں نے واشک کو دیمک کی طرع چھاٹا ہے ،واشک کے سرکاری محکموں کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے جس سے بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ واشک میں سابقہ دور حکومتوں میں وسیع پیمانے پر کرپشن ہوئی ہے۔
صوبائی حکومت مجھے انتقام کا نشانہ بنارہی ہے، زابدعلی ریکی
وقتِ اشاعت : February 5 – 2019