|

وقتِ اشاعت :   February 6 – 2019

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع لورالائی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ، ڈی آئی جی پولیس کے دفتر کے ساتھ نصب دیسی ساختہ برآمد کرلیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سول ڈیفنس تاج محمد کے مطابق تخریب کاروں نے دو کلو دیسی ساختہ بم ڈی آئی جی پولیس دفتر کی عقبی دیوار کے ساتھ نصب کر رکھا تھا۔سی ٹی ڈی کی نشاندہی پر فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سول ڈیفنس بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا جس نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے لورالائی کے ڈی آئی جی پولیس کے دفتر پر دہشتگرد حملہ کیا گیا تھا جس میں 9 افراد جاں بحق اور بیس سے زائد زخمی ہوئے تھے۔