|

وقتِ اشاعت :   February 7 – 2019

کوئٹہ: قبل از وقت بلدیاتی اداروں کو تحلیل اور انتخابات میں تاخیر سے متعلق بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی۔ آئینی درخواست پر سماعت ہائیکورٹ کے جج جسٹس نذیر احمد لانگو نے کی۔

سابق میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ سمیت دیگر درخواست گزاروں کی جانب سے کامران مرتضیٰ ایڈوکیٹ، نصیب اللہ ترین ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔ صوبائی حکومت کے نمائندے نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں کیس کی نقل اب تک موصول نہیں ہوئی۔ 

عدالت نے صوبائی حکومت کے نمائندے کو کیس کی کاپی فراہم کرنے اور آئندہ سماعت پر جواب دائر کرنے کی ہدایت کی۔عدالت نے بلدیاتی ادارے تحلیل کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن کو معطل کرنے کی درخواست پر بحث کیلئے تیرہ فروری کی سماعت مقرر کردی۔