نوکنڈی: کوئٹہ تفتان شاہراہ توزگی وڈھ ٹنل میں ریت کے ٹیلوں میں ٹرالر دھنس جانے سے دونوں جانب سے مال بردار اور مسافر گاڑیاں پھنس گئی تفصیلات کیمطابق توزگی وڈھ میں گزشتہ کہیں ۔
مہینوں سے ریت کے ٹیلوں کے بننے سے ٹریفک کی روانی میں مشکلات پیش آرہی تھی جس کا باقاعدہ میڈیا کے زریعے ریت کے ٹیلوں کو ہٹانے کیلئے توجہ دلائی گئی تھی لیکن تاحال ریت کے ٹیلے ہٹائے نہیں گئے جس سے آج ایک ٹرالر دھنس جانے سے شدید سردی میں مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑی ۔
تفتان بس یونین کے صدر حاجی جمعہ خان بادینی، حاجی عبدالمالک محمدحسنی نے کہا کہ این چالیس جا بجا ٹوٹ پھوٹ ،گڑھے اور ریت کے ٹیلوں سے ٹرانسپوٹرز اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے، توزگی وڈھ ہو ٹنل پر ریت کے بڑے بڑے ٹیلے بن گئے ہیں جس سے گاڑیوں کی آمدورفت اور مسافروں کو ازیت وکرب کے علاوہ حادثات کے خطرے کو بھی رد نہیں کیا جاسکتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ توزگی وڈھ سے ریت کے ٹیلوں کو ہٹانے کیلئے این ایچ اے ناکام ہیں،ٹرنسپوٹرز کے نشاندہی اور احتجاج کے باوجود وڈھ سے ریت کے ٹیلے ہٹائے نہیں جارہے ہیں محکمہ کی جانب سے ریت کے ٹیلے ہٹانے کا کوئی طریقہ کار نہیں ہے جس سے این چالیس پہ سفر کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔
یورپ کو ملانے والی این چالیس کو بین الاقوامی شاہراہ کے طرز پہ بنایا جائے انہوں نے مطالبہ کیا کہ وڈھ سے ریت کے ٹیلے ہٹانے سمیت عالم ریگ تا توزگی وڈھ شاہراہ کو مرمت کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔
نوکنڈی ، ٹرالر ریت کے ٹیلوں میں دھنس گئی ، ٹریفک کی روانی متاثر
وقتِ اشاعت : February 8 – 2019