|

وقتِ اشاعت :   February 9 – 2019

کوئٹہ :  ترجمان و مشیر وزیر اعلیٰ بلوچستان محترمہ بشریٰ رند نے کیو ڈی اے گورننگ باڈی کی چیئرپرسن کا چارج سمبھالنے کے بعد تمام آفیسران سے ملاقات کی اور کیو ڈی اے کی تمام اسکیموں اور عملے کے حوالے سے بریفنگ لی محترمہ بشریٰ رند نے حاضری رجسڑبھی چیک کیا اور غیر حاضر عملے کے خلاف قانونی کاروائی کا بھی حکم دیا ۔

محترمہ بشریٰ رند کا کہنا تھا کہ رواں ماہ گورننگ باڈی کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں سستے رہائشی منصوبے متعارف کرائیں گے ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے شہر میں سستی ہاوسنگ اسکیمیں متعارف کرائیں گے تاکہ غریب طبقے کو سر چھپانے کیلئے گھر مل سکیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری اوالیں ترجہی یہی ہوگی کہ غریب طبقے کیلئے پراجیکٹس متعارف کرائے جائیں جس سے نہ صرف شہر کے پیلاو میں اضافہ ہوگا بلکہ شہر میں بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث پیدا ہونے والے مسائل سے بھی نمٹا جا سکے گا۔