کوئٹہ: صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے کہا ہے کہ میڈیکل سٹوڈنٹس یوسف پرکانی کی خود کشی کی وجوہات جاننے کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے جو تین روز میں رپورٹ پیش کریگی۔ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔
یہاں جاری ہونیوالے ایک بیان میں وزیر صحت نے کہا کہ تین رکنی کمیٹی پرنسپل بی ایم سی کوئٹہ پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد لہڑی کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے جس میں جامعہ بلوچستان کے کنٹرولر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین اور سی ای او بی آئی پی بی ایس پروفیسر ڈاکٹر غلام رسول ارکان ہونگے جو تین روز میں رپورٹ پیش کریگی ۔
ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی اس بات کا بھی جائزہ لیگی کہ تحریری و زبانی امتحانات میں کیوں التوا کیا جا رہا ہے وزیر صحت نے بتایا کہ انہو ں نے چیلنج سمجھ کر قلمدان قبول کیا ہے اور محکمہ صحت کی بہتری ہماری ترجیح ہے اور مختصر عرصے میں کوشش کی ہے کہ محکمہ صحت میں ایسی انقلابی اصلاحات لائی جائیں جس سے صوبے کے عوام مستفید ہو سکیں۔
میڈیکل اسٹوڈنٹ کی خودکشی وجوہات جاننے کیلئے کمیٹی قائم کردی، نصیب اللہ مری
وقتِ اشاعت : February 9 – 2019