چاغی: رکن قومی اسمبلی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی کی قیادت میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے ایک وفد نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان سے ملاقات کی اس موقع پر سابق ایم این اے رف مینگل، سردار عبدالخالق نوتیزئی ودیگر بھی موجود تھے۔
بلوچستان نیشنل پارٹی چاغی کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران ایم این اے حاجی میر محمدہاشم نوتیزئی نے وفاقی وزیر سے دالبندین اور خاران کو گیس فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا.۔
اس موقع وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے دالبندین اور خاران میں ایل پی جی گیس پلانٹ لگانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اگلے مالی سال کی بجٹ میں یہ منصوبے شامل کیئے جائیں گے. ایم این اے حاجی میر محمدہاشم نوتیزئی نے نوشکی میں گیس صارفین کے لیے کنکشن بڑھانے نوشکی کو قدرتی گیس فراہم کرنے کا مطالبہ کیا. وفاقی وزیر غلام سرور خان نے نوشکی کو براستہ خالق آباد قدرتی گیس کی سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی.۔
ملاقات کے دوران ایم این اے حاجی میر محمدہاشم نوتیزئی کا کہنا تھا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے جو گیس کی مد میں بڑی حد تک ملکی ضروریات پوری کررہا ہے اس لیے بلوچستان کے دور دراز علاقوں کو گیس فراہم کرنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے۔