|

وقتِ اشاعت :   February 12 – 2019

کوئٹہ:  سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور رکن بلوچستان اسمبلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے سی پیک سے متعلق ہونے والے معاہدوں سے ایوان کو آگاہ کیا جائے ۔ 

گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسیٰ خیل کی زیر صدارت ہونے والے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ نواب محمدا سلم رئیسانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک سے متعلق معاہدات اور ایسی قرار دادیں جو وفاق سے متعلق ہیں ان کے حوالے سے ہم پہلے بھی معزز ایوان میں بات کرتے رہے ہیں ۔

وفاقی حکومت کے سی پیک سے متعلق ہونے والے معاہدوں اور بلوچستان اسمبلی سے پاس ہونے والی قرار دادوں پر کس قدر پیش رفت ہوئی ہے اس سے ایوان کو آگاہ کیا جائے انہوں نے سپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی سیکرٹریٹ کافرض بنتا ہے کہ وہ اس ایوان سے پاس ہونے والی قرار دادوں پر پیشرفت کا جائزہ لے۔