|

وقتِ اشاعت :   February 13 – 2019

کوہلو:  ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں کلی علی بخش کے سرکاری پرائمری سکول گزشتہ 30سال سے چھت سے محروم ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت کی جانب سے صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی کے حوالے سے آئے روز بلند بانگ دعوے سننے کو ملتے تو ہیں تاہم سوئی میں واقع کلی علی بخش کی پرائمری سکول گزشتہ 30 سالوں سے عمارت اور چار دیواری سے محروم ہے جس کی وجہ سے گرمی ہو یا سردی بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں علاقہ مکینوں کے مطابق کئی مرتبہ سکول کی عمارت کے لئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا تاہم کوئی شنوئی نہیں ہوسکی۔