اسلام آباد : پیر عظمت اللہ سلطان قادری سہروری چیئرمین عالمی تحریک پنجتن پاک نے ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ہمارا اسلامی بھائی ہے اور پرنس شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے ۔
پاکستان کی پوری قوم ولی عہد کا ایسا استقبال کرے گی جو پوری دنیا کے لئے ایک یادگار ہوگاپاکستان مدینہ پاک کی سٹریٹ ہے اور سعودیہ کیلئے پاکستان دوسرا گھر ہے۔
پیر عظمت اللہ سلطان قادری نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا پاکستان سے ہاتھ ملانے کیلئے کوشاں ہے لیکن پاکستان ہر ملک سے آنے والے مہمان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔پاکستان کی طرف کوئی ایک قدم بڑھے گا ہم دو قدم آگے بڑھ کر اس کو خوش آمدید کہیں گے خواہ کوئی بھی ملک ہو۔
دنیا جانتی ہے کہ پاکستان ایک عظیم قوم ہے اور پاکستان کی قوم جس سے محبت کرتی ہے اس کی کوئی مثال نہیں ہوتی اور پاکستان پوری دنیا کے لئے تجارت کا حب بننے جارہا ہے وہ وقت دور نہیں جب قائداعظم محمد علی جناحؒ اور علامہ محمد اقبالؒ کے قول بہت جلد پورے ہوں گے۔ اس وقت پاکستان پاک آرمی کی جوخدمات ہیں وہ پوری دنیا کیلئے ایک مثال ہیں۔پاکستانی قوم ہر شعبے میں اپنا نمایاں کردار ادا کرتی ہے۔
پرنس شہزاد محمد بن سلمان کے ساتھ آنے والے جتنے معزز مہمان ہیں اس دورے کو زندگی کے آخری لمحات تک نہیں بھول سکیں گے۔آخر میں پیر عظمت اللہ سلطان قادری چیئرمین عالمی تحریک پنجتن پاک نے کہا کہ مکۃ المکرمہ اور مدینہ منورہ پر ہماری جان، مال، اولاد سے لے کر ہر چیزقربان ہے اور سعودی عرب ہمارے لئے بہت مقدس ہے کیونکہ وہاں ہمارے پیارے نبی حضرت محمدﷺ تشریف لائے اور پاکستان کی پوری قوم سعودی عرب کی خدمات کو نہیں بھول سکتی۔
شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے ،پیر عظمت اللہ سلطان قادری
وقتِ اشاعت : February 15 – 2019