|

وقتِ اشاعت :   February 15 – 2019

کراچی: ملک میں سیاسی بحران آنے والا ہے اور ملک کی اصلی طاقت کوفوری طور پر سمجھداری سے کام لیناچاہئے ورنہ ملک سیاسی بحران میں پھنس جائے گا یہ بات سابق وفاقی وزیر اور بلوچ رابطہ اتفاق تحریک کے سربراہ پرنس محی الدین بلوچ نے بلوچ ہاؤس کراچی میں اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی نظام کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے موجودہ حکومت کے دور میں اب تک صرف گالم گلوچ اور ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات ہی نظرآیا ہے اس کے برعکس ملک بھر کے ووٹرز پریشان ہیں کہ انہوں نے کیا کردیا کس کو ووٹ دیدیا انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ نے قانون سازی کی طرف کوئی اقدامات نہیں اٹھائے ہیں اور ہرجمہوریت کے منافی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالت صرف ایک بات کا اشارہ کررہی ہے کہ تحریک انصاف کی سربراہی میںآل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیاجائے اور قومی حکومت کی تشکیل پر معاملات طے کئے جائیں انہوں نے کہا کہ قومی حکومت میں بڑی اور چھوٹی جماعتوں کو شامل کیاجائے۔

اس طرح حکومت کے کام بھی ہونے لگیں گے اور عوام پھر اب ناامیدہوچکی ہے ان کی امیدیں بھی برآئیں گی انہوں نے کہا کہ ملک کو بہتری کیلئے بلوچ قوم پاکستان کے خیرخواہوں کے ساتھ ہے۔