|

وقتِ اشاعت :   February 16 – 2019

چاغی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و ممتاز قبائلی شخصیت حاجی بابو محمد انور نوتیزی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بی این پی کی سیاست کا محور بلوچستان کے عوام کی خوشحالی ہیں پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے لوگوں کی ترجمانی کرکے ثابت قدمی سے جدوجہد کی ہیں۔

ہمارے لیئے وزارتیں مراعات اور ذاتی مفادات کوئی اہميت نہیں رکھتے بلکہ پارٹی کا اصل مفادات ان 6 نکات ہمیں شامل ہیں جن میں بلوچستان کے جملہ مسائل کا حل موجود ہیں اور ان نکات میں سے ایک اہم نکات مسنگ پرسن کا ہیں کہ جن کا عہد ہمیشہ پارٹی نے ہر فورم پر آواز اٹھا کر کہاں ہیں آج پارٹی کے اصولی موقف کی وجہ سے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے کہی کہی سالوں سے لاپتہ کیے گئے لوگ بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچتے ہیں۔

جن کے گھر والوں کے خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں بلند و بانگ دعوے تو بہت سارے لوگ کرتے ہیں کہ لاپتہ لوگوں کے بازیابی پر کریڈٹ لیتے ہیں مگر لاپتہ لوگوں کا مسلہ آج کا نہیں بلکہ کہی سالوں سے چلا آرہا ہیں پہلے یہ لوگ مسنگ پرسن کا نام لینے سے ڈرتے تھے آج بلوچستان کے عظیم قائد سردار اختر جان مینگل اور پارٹی قیادت کی بدولت جب لاپتہ افراد بازیاب ہوتیہیں تو ہر کوئی اپنے کھاتے میں انکے بازیابی کو لے رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی مظلوم و محکوم اقوام کی جماعت ہیں اور اپنے لوگوں پر کیے گئے ہر ظلم و ناانصافی کے خلاف آواز بلند کریں گی انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ چاغی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے بازیابی پر ہم پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور انشائاللہ بہت جلد دیگر لاپتہ افراد بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ جائیں گے