|

وقتِ اشاعت :   February 16 – 2019

کوئٹہ: ترجمان و مشیر وزیر اعلی’ بلوچستان چیئرپرسن برائے کیو ڈی اے گورننگ باڈی محترمہ بشری’ رند نے آج جمعہ کے روز کیو ڈی اے کے افسران اور ملازمین سے ملاقات کی چیئرپرسن برائے کیو ڈی اے گورننگ باڈی محترمہ بشری’ رند کا ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں آپ کو یقین دلاتی ہوں کہ دنیا میں آپ کے ضمیر سے بڑھ کر کوئی شے نہیں ہے۔ 

جب آپ اپنے خدا کے حضور میں پیش ہوں تو آپ خود اعتمادی سے کہہ سکیں کہ مجھ پر جو فرائض عائد کئے گئے تھے، وہ میں نے کامل دیانت، خلوص اور وفاداری سے ادا کر دئیے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ آپ اپنے اندر یہ جذبہ پیدا کر لیں گے اور اسی کے مطابق زندگی کا ہر کام سرانجام دیں گے بعدازا محترمہ’ بشری’ رند نے ملازمین کو سختی سے کہا کے وہ اپنی حاضری یقینی بنائیں کیونکہ کے کیو ڈی کے تمام معلامات میں خود دیکھ رہی ہوں۔

جس پر ملازمین نے محترمہ’ بشری’ رند کا شکریہ ادا کیا کہ محترمہ’ نے ملازمین سے ملاقات کرکے ہمارے تحفظات دور کرانے کی یقین دیہانی کروائی جس پر ملازمین نے کہا کے ہم چیئرپرسن کیو ڈی اے محترمہ بشری’ رند کے دل سے مشکور ہیں جس پر محترمہ بشری’ رند صاحبہ نے کہا کے اگر ملازمین ایمانداری اور دیانتداری سے اپنا کام سر انجام دیتے رہے گے تو انہیں امپیلائی آف دی منت کا انعام بھی دیا جائے گا اور جو غیر حاضر رہے گا اس کا تنخواہ بھی کاٹی جائے گی ۔