|

وقتِ اشاعت :   February 16 – 2019

کوئٹہ: اہلیان نیوکاہان مری کیمپ نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے 2 سے لیکر 80 ہزار تک بلز صرف ایک مہینے کی بھجے گے ہیں۔

نیوکاہان کے باسیوں کی گزر بسر ہزار گنجی منڈی میں محنت و مزدوری ہے وہ 80 ہزار بل کیسے جمع کرسکتے ہیں جہاں انکی ڈیلی ویز 200 سے 500 روپے مزدوری ہے ۔وزیراعلی بلوچستان ڈی سی کوئٹہ ، ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی و دیگر نوٹس لیں ۔ بصورت دیگر ہمیں احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے۔