|

وقتِ اشاعت :   February 16 – 2019

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹرمنظورکاکڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کمیٹی تشکیل دے دی ہیں جلدہی میٹروں سے متعلق شکایات کا ازالہ کرلیا جائے گا وزیراعلی بلوچستان کاپولیٹکل سیکرٹری ملک خدابخش لانگو کا نام تجویز کیا ہے پارٹی کو قومی سطح پر لے جانے کے لئے نام کی تبدیلی کے حوالے مشاورت چل رہی ہے۔

وزیراعلی بلوچستان کے پارٹی صدارت سے متعلق کوئی تحفظات ہیں تو پارٹی کے سینٹر ل کمیٹی کے اجلاس میں معاملہ زیر غور لیا جائے تاکہ پارٹی کے معاملات کو پارٹی کے اندر رہے کر ہی طے کیا جائے مناف دوتانی کو لوکل گورنمنٹ میں تعیناتی پر تحفظات ہیں جن کا ایک قوم پرست سیاسی جماعت سے تعلق جو بلدیاتی انتخابات پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے بی اے پی کے پارٹی دفتر میں پار ٹی کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کہا ہر پارٹی میں اختلافات اور تحفظات ہوتے ہیں۔

جو جموریت کا حسن ہے جسے کوئی رنگ نہیں دیا جائے پارٹی کے امور ،صوبے اور ملکی سیاسی صورتحال سمیت بلوچستان میں بے روزگاری سے متعلق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو ،پارٹی کے بانی رہنما سید ہاشمی سمیت دیگر رہنماوں سے بات چیت کی ہے ۔

کہ اس طرح پارٹی کو مزید فعال اور بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے حوالے امور زیر غور آئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزراء کے حوالے سے پارٹی کے کارکنوں کو تحفظات اور خدشات ہے کہ وہ پارٹی دفتر کو وقت نہیں دیتے ہیں انہوں نے کہا حکومت صحیح سمت پر چل رہی یہ بات درست نہیں ہوگی کہ مخصوص کسی علاقے کے اسکیمات پر کٹ لگایا گیا حکومت بہتر سمجھتی ہے۔

کہ کس علاقے کے اسکیمات کٹ لگائے جائے انہوں نے کہا کہ گیس میٹروں کی تبدیلی اور من مانے بل کی حوالے سے سینٹ کے اجلاس میں معاملہ اٹھا یاوزیراعلی بلوچستان کاپولیٹکل سیکرٹری ملک خدابخش لانگو کا نام تجویز کیا ہے کیونکہ خدا بخش لانگو کا پارٹی کے لئے بہت سی قربانیاں ہے ۔