|

وقتِ اشاعت :   February 18 – 2019

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے پنجگور میں ایف سی اہلکاروں پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور واقعہ میں چار ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا یہ واقعہ پر امن بلوچستان اور صوبے کی ترقی کے خلاف سازش ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ امن کے قیام کے لئے ایف سی اور سیکیورٹی کے دیگر اداروں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ،واقعہ میں ملوث عناصر کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہماراعزم پختہ ہے ۔

و زیر اعلیٰ نے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند کر ے ا ور لواحقین کو صبر جمیل عطا ء فرمائے ۔