|

وقتِ اشاعت :   February 19 – 2019

اسلام آباد :وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے پنجگور میں ہونے والے ایف سی اہلکاروں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔

ترجمان وزارت دفاعی پیداوار کے بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بلوچستان نے دہشت گردی کے خلاف لا تعداد قربانیاں دی ہیں۔زبیدہ جلال نے کہا کہ دہشت گردانہ حملے بلوچستان کی ترقی اور امن میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتے۔