اسلام آباد: پاکستان اپنے دوست ملکوں خاص طور پر بااثر ریاستوں کی مدد سے بیک چینل کے ذریعے بھارت سے موجودہ کشیدگی کو کم کرنے کیلیے کوششیں کررہا ہے۔
پاکستان کا دورہ کرنے والے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، جو اس وقت بھارت میں ہیں، وزیر اعظم عمران خان کا بھارتی وزیر اعظم مودی کے لیے خصوصی پیغام لے کر گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی وزیر اعظم مودی کو بتائیں گے کہ پاکستان پلوامہ حملے کے حوالے سے تحقیقات میں ہر ممکن تعاون کییلیے تیار ہے۔