کراچی: تحریک انصاف نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سے اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔
نیب کی جانب سے اسپیکر سندھ اسمبلی کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیرزمان نے رد عمل دیتے ہوئے کہ نیب کی جانب سے گرفتاری کے بعد اسپیکر سندھ اسمبلی کو مستعفی ہو جانا چاہیئے، آغا سراج درانی کا دوران تحقیقات عہدے پر رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں بنتا، تحریکِ انصاف کے وزراء بھی تحقیقات کے دوران مستعفی ہوئے ہیں۔
خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف کی حکومت میں تمام ادارے آزادی سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، ہماری حکومت میں قانون سب کے لئے برابر ہے، عمران خان کا “دو نہیں ایک پاکستان” کا نعرہ حقیقی شکل اختیار کررہا ہے۔