|

وقتِ اشاعت :   February 21 – 2019

نئی دہلی: بھارت کے سابق چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے کہا ہے کہ پاکستان جوہری طاقت ہے یہ کوئی مذاق بات نہیں۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے کہا کہ پاکستان سے بدلہ لینے کی باتیں ہورہی ہیں، پاکستان جوہری طاقت ہے یہ کوئی مذاق بات نہیں اور پاکستانی فوج بھی تیار ہے، ایل او سی عبور کی تو منہ توڑ جواب بھی مل سکتا ہے۔

مرکنڈے کاٹجو نے کہا کہ بھارتی سیاست دانوں نے کشمیر پر عوام کو بے وقوف بنایا ہے، یہ حقیقت ہے کہ کشمیری عوام بھارت کے خلاف کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور اس کی مسلح افواج سرحدوں اور کنٹرول لائن کی حفاظت کرنے کی اہل ہیں۔ بھارتی قیادت نے عشروں پر محیط اپنی غیر حقیقی اور ظالمانہ پالیسیوں سے کشمیریوں خصوصاً نوجوانوں کو مزاحمت پر اکسایا اور بھارت کا دشمن بنایا۔