تربت : سیلابی ریلے کے باعث گوکدان میں سوراپ حفاظتی بند کا ایک حصہ بہہ گیا۔آبادی کو ممکنہ خطرات سے بچانے کے لیئے ایم پی اے لالہ رشید دشتی کی ہدایت پر سوراپ حفاظتی ندی میں شگاف بھرنے کے لیئے بلڈوزر پہنچ گئے۔
تربت میں بارشوں کے باعث سوراپ ندی کی حفاظتی بندکے ایک حصے میں شگاف پڑ گیا جس سے مقامی آبادی کو سیلابی ریلے سے شدید خطرات لاحق ہوگئے ۔
اس کی فوری اطلاع ملنے کے بعد ایم پی اے لالہ رشید دشتی نے ایکشن لیتے ہوئے مقامی آبادی کو تحفظ فراہم کرنے کے لیئے بلڈوزر اور ٹریکٹر سمیت مشینری سوراپ ندی روانہ کردیئے جنہوں نے حفاظتی بند کا شگاف پر کر کے ریلے کا رخ آبادی کے بجائے دوسری جانب موڑ دیا۔
تربت، سوراب ندی میں پڑھنے والے شگاف کو پر کرنے کیلئے بھاری مشینری پہنچ گئی
وقتِ اشاعت : February 21 – 2019