|

وقتِ اشاعت :   February 24 – 2019

خضدار : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ء رکن صوبائی اسمبلی میر محمد اکبر مینگل نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے میرے حلقہ انتخاب میں کافی نقصانات ہوئے ہیں جن کا ازالہ ممکن نہیں تاہم کم وسائل میں رہتے ہوئے اپنے لوگوں کا ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے ۔

جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بیس تھیلہ آٹاہیلی کاپٹر میں ڈال کر لوگوں میں تقسیم کرنا انتہائی تعجب کی بات ہے صوبائی حکومت کو چاہیے کہ وہ سیلاب سے نقصانات کے لئے لانگ ٹرم منصوبہ بندی کریں نہ کہ لوگوں کے زخموں پر نمک پاشی کرے۔ وہ گزشتہ روز سیلاب سے متاثرہ علاقوں علو بینٹ ، جمیا بینٹ ،ہینا بینٹ،شیرو بینٹ، توجی بینٹ ،ست بائی بینٹ سیلو ڈھل بینٹ، درگی بینٹ ،جمشیر بینٹ سمیت سارونہ کے بعض علاقے شامل ہیں۔

کا دور کرتے ہوئے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ساررونہ سمیت آڑنجی کے درجنوں علاقوں میں سیلاب کے باعث تمام راستے بند ہیں میں بزات خود کئی علاقوں کا پیدل سفر کرکے ان علاقوں تک پہنچا ہوں۔صوبائی حکومت کو چاہیے کہ وہ سب سے پہلے راستوں کوبحال کرے تاکہ لوگوں تک با آسانی سے ضروریات زندگی کے اشیاء پہنچایا جاسکے۔ 

جبکہ بعض علاقوں میں ٹماٹر سمیت دیگر کھڑی فصلوں کو نقصان ہوا ہے۔ اور جہیلو ں کے دونوں جانب زمینوں میں تیار تمام فصلیں تباہ ہوئے ہیں جبکہ ہمارے اکثر لوگ مال مویشی پالتے ہیں سیلاب نے سینکڑوں مال مویشیوں کو بہا کر لے گیا ہے۔

میں بحیثیت ایم پی اے تمام نقصانات کا جائزہ لے کر صوبائی حکومت کو رپورٹ پیش کروں گا تاکہ لوگوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جاسکے انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے سڑکوں کی بحالی کے لئے اقدامات اٹھائے تاکہ لوگ کو آنے جانے میں سفری سہولیات میسر آسکیں۔