|

وقتِ اشاعت :   February 24 – 2019

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات عمران بلیدی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دنوں حکومت وقت نے ایجوکیٹر کے نام سے SSTبھرتی کرنے کیلئے عوام کی تذلیل کی جارہی ہے۔ تعلیمی اسناد کی تصدیق کرنے کیلئے ہزاروں غریب بیروزگار دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ کئی دنوں سے غریب بیروزگاروں کی تذلیل کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت وقت نے پہلے سے SST کے پوسٹوں پہ اپنے بندوں کو تعینات کرنے کی تیاری کرلی ہے اور اپنے بندوں کو نوازنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ اوربلوچستان کے پسماندہ عوام کو اور مزید پسماندگی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی 6ماہ کی کارکردگی صفر ہے موجودہ دور میں ایک کام کا بھی نام ونشان نہیں ہے موجودہ حکومت سابقہ وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے دور کے منصوبوں کواپنا کہہ کرعوام کوبیوقوف بنارہے ہیں۔

حکومت پہ بلوچستان کے عوام کااعتماد اُٹھ چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوری اور قوم پرست سیاست کرنے والے پارٹیوں کو الیکشن میں دُور رکھ کر ایسے لوگوں کو لانا جمہوریت پر ایک کالانشان چھوڑا ہے جس وجہ سے ہمیں آج یہ دن دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

اوربلوچستان کے عوام کو کئی سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ ایجوکیٹر کے نام سے جو تعیناتیاں نہیں روکی گئی تو اس کے بہت برے نتائج سامنے آئیں گے ۔بی ایس او پجار بلوچستان کے غریب عوام کی تذلیل کبھی برداشت نہیں کرسکے گی اور اس کیلئے قانون راستہ بھی اختیار کریں گے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ اپوزیشن جماعتوں کی اس مسئلے پر خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے۔