|

وقتِ اشاعت :   February 25 – 2019

 لاہور: پلواما حملے کے بعد بھارت کی طرف سے معطل کی گئی سرینگر، مظفرآباد اور راولاکوٹ، پونچھ بس سروس بحال ہوگئی۔

پلواما حملہ کے بعد پاک بھارت کشید گی بڑھنے پر بھارت کی طرف سے معطل کی گئی سرینگر مظفرآباد اور راولاکوٹ، پونچھ بس سروس ایک ہفتہ بعد بحال ہوگئی۔ بس سروس بحالی کے بعد دونوں کراسنگ پوائنٹ سے 31 مسافر آزاد اور مقبوضہ کشمیر پہنچے ہیں جبکہ انٹرا کشمیر بس سروس کی بحالی کے بعد کل دونوں کراسنگ پوائنٹ سے دوطرفہ تجارت بھی معمول کے مطابق ہوگی۔ دوطرفہ تجارت کے لئے کنٹرول لائن کے آر پار مال بردار ٹرک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پلوامہ میں بھارتی سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کے بعد لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب بس سروس معطل کردی گئی تھی۔