سبی: سالوں پر محیط میرچاکرخان اعظم کے دور سے منعقد ہونے والا سبی کا سالانہ تاریخی اور ثقافتی میلہ مویشیاں و اسپاں 2019 کو رنگا رنگ، شاندار اور پروقار تقریب کا افتتاح گزشتہ روز وزیر اعلی بلوچستان جان کمال خان نے کیا ۔
جس میں صوبائی وزرا، میر نصیب اللہ خان مری ،زمرک خان اچکزئی ،عبدالخالق ہزارہ، مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی اور مشیر لائیو سٹاک اور ڈیری فارمز مٹھا خان کاکڑ آئی جی فرنٹیئرکور سید فیاض حسین شاہ سیکٹر کمانڈر، ذوالفقار باجوہ، برگیڈیر اویس مجید سبی سکاوٹس ، کمشنر سبی ڈویڑن سید فیصل احمد ،ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ ڈی جی لائیوسٹاک غلام حسین جعفر و دیگر اعلی حکام، ضلعی انتظامیہ ، قبائل رہنما سردار احمد بنگلزئی اور عوام کی بڑی تعداد شریک تھی۔
اس موقع پر معزز مہمانوں کو صوبے کے روایتی دستار بھی پہنائے گئے تقریب کا آغاز صوفی سلیمان نقشبندی نے تلاوت کلام پاک اور صدارتی ایوارڈ یافتہ مشہور نعت خوان ریاض ندیم نیازی نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کرتے ہوئے کیا۔
اسٹیڈیم آمد پر سکول کے ننھے طالبعلم نے معزز مہمان خصوصی وزیر اعلی بلوچستان کی گاڑی پر پھول کی پتیاں بھی نچھاور کیں تقریب کے آغاز سے پہلے فضا میں غبارے چھوڑئے گئے اور کبوتر بھی اس موقع پر آزاد کیے گئے جبکہ اس پر سکیورٹی پر پاک فوج، ایف سی پولیس اور لیویز کے جوان مامور تھے ۔
اس تاریخی و ثقافتی میلہ کے افتتاحی تقریب میں ایف سی، پاک آرمی کے جوانوں، گورنمنٹ گرلز ماڈل اسکول سبی اور گورنمنٹ بوائز ماڈل اسکول کے طلبا و طالبات کیبینڈ کی خوبصورت اورشاندار پرفارمنس کو دیکھ کر لوگوں نے دلچسپی کا اظہار کیا طالب علموں نے فلاور شو کے خوبصورت مظاہرہ سے شرکاء کو نہ صرف اطف اندوزہوئے بلکہ اپنے مخصوص انداز میں معزز مہمانوں ویلکم بھی کہا جب کہ اسی موقع پر مالداروں کی حوصلہ افزائی کیلئے جانوروں کی نمائش پریڈ کا انعقاد بھی کیا گیا۔
جس میں نہ صرف اندرن صوبہ سے بلکہ ملک بھر سے مالداروں نے نے حصہ لیا۔اور اس موقع پر گھوڑا اور کٹلرقصاور علاقائی و ثقافتی رقص، نیزابازی اور دیگر عوامی دلچسپی کے پروگراموں کا انعقاد بھی کیا گیا۔
عوام نے اس طرح کے تفریحی ایونٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں سے نہ صرف تفریح کے مواقع ملتے ہیں بلکہ اپنے تہزیب وثقافت سے بھی آگہی ہوئی ہے۔جس سے تجارتی اور ثقافتی سرگرمیوں کو بھی فر وغ بھی ملتا ہے۔
سبی کا تاریخی میلہ شروع ، صحت مند جانوروں کی نمائش مختلف اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں
وقتِ اشاعت : February 25 – 2019