کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے ڈیرہ مراد جمالی دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز دہشتگردوں کے ساتھ بھر پور مقابلہ کر رہی ہیں ہم بلوچستان کا امن کسی کو خراب نہیں کرنے دینگے واقعہ سے متعلق نوٹس لیتے ہوئے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی ہے زخمیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے ۔
یہ بات انہوں نے یہاں جاری کردہ اپنے مذمتی بیان میں کہی میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ڈیرہ مراد جمالی دھماکے میں ایک شخص کے شہید جبکہ متعدد کے زخمی ہونے پر افسوس ہے دہشتگرد بلوچستان کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں لیکن ہماری غیور سیکورٹی فورسز دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہیں اور انہیں ہر محاز پر شکست دے رہی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو زخمی ہونے والے افراد کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے جبکہ متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ بھی 24 گھنٹے میں طلب کر لی ہے جبکہ شدید زخمیوں کو لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ڈیرہ مراد جمالی دھماکے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ۔
دہشت گرد بلوچستان کاامن خراب کرنا چاہتے ہیں، ضیاء لانگو
وقتِ اشاعت : February 25 – 2019