وڈھ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنمارکن صوبائی اسمبلی میر محمد اکبر مینگل نے کہاکہ بلوچ قوم و بلوچستان کی خوشحالی بلو چ وسائل پر بلوچ قوم کی بالا دستی کو حاصل کرنا بی این پی کی جد وجہد کا مرکز و محور ہے بلوچ عوامی خواہشات کی تکمیل کے لیے ہر ممکن جدوجہد جاری رہے گی ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ رو وہیر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے جمعیت علماء اسلام و بی این پی کے مقامی رہنماوں نے بھی خطاب کیارکن صوبائی اسمبلی نے اپنے خطاب میں کہا کہ لوگوں کے مسائل زیادہ ہیں اور وسائل کم ہیں ہم چاہتے ہیں کہ لوگوں کی اجتماعی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اس لئے ہمارے ترجیحات میں شامل صحت ،تعلیم ، مواصلات و دیگر اہم شعبے شامل ہیں۔
ان شعبوں کی ترقی کے لئے ہم مرکزی حکومت اور صوبائی حکومت سے مخصوص پیکیج لے کر لوگوں کے اجتماعی اسکیمات کو شامل کررہے ہیں تاکہ بنیادی ضروریات زندگی جلد سے جلد لوگوں تک پہنچایا جا سکے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم اپنے حلقہ انتخاب کے تمام لوگوں کے مشاورت سے اجتماعی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرکے بلوچستان حکومت کے سامنے تمام مسائل پیش کئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ بی این پی کے قائد سرداراخترجان مینگل کی مدبرانہ سیاست پر عمل درآمد کرتے ہوئے بلوچستان عوام کی ترقی اور بلوچ کی خوشحالی ساحل وسائل پر دسترس کے لئے بی این پی کے اسمبلی کے ممبران اسمبلی اور اسمبلیوں سے باہر بھی آواز بلند کررہے ہیں۔
بلوچ عوامی خواہشات کی تکمیل کیلئے ہر ممکن جدوجہد کرینگے، اکبر مینگل
وقتِ اشاعت : February 26 – 2019