کوئٹہ: پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری و سابق صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کا نام نشان نہیں جمہوری حکومت پر طاقتور قوتوں نے شب خون مارا باپ کی حکومت جام ہو گئی ہے حکومت چلانا جمہوری و سیاسی لوگوں کا کام ہے اسے سرکاری ملازم کسی صورت نہیں چلا سکتے قوموں کو قومی واحد ت میں سائل و ساحل کا اختیارات دینے ہونگے ۔
ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے دور اقتدار میں ہم نے ترقیاتی کاموں اور رو ڈ سیکٹر میں تیس ارب روپے رکھے تھے ۔
موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومت نے اب تک ایک اینٹ نہیں رکھی چار مہینے بعد سالانہ بجٹ پیش ہونا ہے مگر حکمرانوں نے اتنے عرصہ گزرنے کے باوجود اب تک ڈویلپمنٹ سیکٹر میں کوئی کام نہیں کیاحکمران عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں اگر یہی صورت حال رہی تو صوبہ مزید تباہی کی جانب جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری موجودہ حکمرانوں پر ہوگی آٹھ مہینوں میں اب تک ایک بھی میگا پروجیکٹ شروع نہیں کر سکے جو چھوٹے بڑے ڈیمز یا ترقیاتی کاموں کا افتتاح موجودہ حکمران کرنے جا رہے ہیں وہ بھی ہمارے دور کے پروجیکٹ ہیں ۔
ہماری مخلوط حکومت نے 26ارب کا فارن اپڈیٹ پروجیکٹ اور سالانہ صوبے کے لئے 21ارب روپے رکھے تھے جس سے ڈویلپمنٹ سیکٹر میں خرچ کرنا تھا ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاست کرنا جمہوری پارٹیوں کا کام ہے مگر بدقسمتی سے نادیدہ قوتیں وہ بھی سیاسی پارٹیوں سے چھین رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں تمام قوموں کو قومی واحد میں رہتے ہوئے سائل وساحل کے اختیارات دینے ہونگے ملک میں جمہوریت کا نام نشان نہیں جمہوری حکومت پر طاقتور قوتوں نے شب خون مارا باپ کی حکومت جام ہو گئی ہے حکومت چلانا جمہوری و سیاسی لوگوں کا کام ہے اسے سرکاری ملازم کسی صورت نہیں چلا سکتے۔
باپ کی حکومت جام ہو گئی ہے، رحیم زیارتوال
وقتِ اشاعت : February 26 – 2019