|

وقتِ اشاعت :   February 26 – 2019

خضدار:  خضدارمیں ٹراما سینٹرعمارت کی تعمیر کا آغاز ،ٹراما سینٹر کے قیام سے صرف خضدار بلکہ صوبے کے عوام کی بہت بڑی ضرورت حل ہوگی ۔

حادثات و ایمرجنسی کی صورت میں ٹراماسینٹر کی تعمیر ناگزیر تھی ،خضدار میں قومی شاہراہ و ڈی پی سی کے سنگم پر واقع ٹراما سینٹر کی تعمیر پر دو کروڑ روپے لاگت آئے گی تفصیلات کے مطابق ضلع خضدارکوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کے سنگم پر واقع ہے جہاں روڈ حادثات و دیگر ایمرجنسی واقعات کی صورت میں ٹراما سینٹر کا قیام بے حد لازمی تھا تاہم اب ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) الیاس کبزئی کی موثر کوششوں کے نتیجے میں صوبے کے عوام کی اس اہم ضرورت کی جانب پیش رفت ہوچکی ہے ۔

دو کروڑ روپے سے زائد رقم کی لاگت سے خضدار میں ٹراما سینٹر قائم ہورہاہے ۔ ٹراما سینٹر کی عمارت خضدارمیں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کے ساتھ ڈویژنل پبلک کالج کی باؤنڈری وال کے سامنے تعمیر کی جائیگی ۔ٹراما سینٹر کی منظوری اور اس کی عمارت کی تعمیر پر خضدار کے شہریوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایک اہم ضرورت کے حل ہونے پر خوشی محسوس کی ہیں۔

مذید انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ ٹراما سینٹر کا قیام اور اس میں لوازمات کے پورے ہونے سے حادثات میں زخمی افراد کو بہتر اندز میں ابتدائی طبی امداد مل سکے گا۔ ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) الیاس کبزئی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ خضدار ضلع قومی شاہراہ کے لئے لنک کے طور پر استعمال ہوتا ہے ، کوئٹہ و چمن سے کراچی کے لئے نکلنے والاٹریفک یہاں سے ہو کر گزر تاہے جب کہ اب خضدار رتوڈیروشاہراہ پر بھی آمد ورفت و تجارت کا سلسلہ جاری ہے ۔

یہاں حادثات ہونے کی وجہ سے ایمرجنسی کی صورت میں عوام کو بے حد مشکلات پیش آرہی تھیں ، دوسری جانب اس ضلع کے عوام کی بھی یہ ایک اہم ضرورت تھی ۔ تاہم اب اس ضرورت پر کام شروع ہونے والا ہے ، ڈویژنل پبلک کالج خضدار کے سامنے قومی شاہراہ کے ساتھ ٹراما سینٹر خضدار بنارے ہیں جس پر دو کروڑ روپے سے زائد رقم لاگت آئے گی ۔


ہماری کوشش ہوگی کہ ٹراما سینٹر کی عمارت معیاری انداز میں جلد مکمل ہوجائے اور اس کے بعد فوری طور پر اس کو فعال بنا کر ایمرجنسی مریضوں کے ابتدائی طبی امداد کو وہاں ممکن بنایا جاسکے ۔ انشاء اللہ عوام کی یہ ضرورت بہت جلد مکمل ہوگا ۔