اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف)کے رہنما مولانا عبد الغفور حیدری نے پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی طیارے گرانے پر مٹھائی تقسیم کی ۔
میڈیا سے بات چیت کے دور ان مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ اگر بھارت نے جوابی وار کیا تو عمران خان کو نہیں وطن کو دیکھیں گے ۔
مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاکہ موجودہ حالات میں عمران خان نہیں ملک کو دیکھنا ہے ،انہوں نے کہا کہ بھارت کو چیلنج کرتا ہوں ، پوری قوم ایک پیج پر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کی جانب سے پاک فوج کی کامیاب کارروائی پر مٹھائی تقسیم کی جا رہی ہے