اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس کا جھوٹی گواہی دینے والوں کو سزا دینے سے متعلق بیان خوش آئند ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ چیف جسٹس کا جھوٹی گواہی دینے والوں کو سزا دینے سے متعلق بیان کو خوش آئند ہے۔ سچ کی جانب سفرہی نئے پاکستان کی جانب سفرہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ قومیں عظیم تب بنتی ہیں جب ان کی اقدار اعلٰی ہوں جب کہ مسلمان تہذیب کی بنیاد ریاست مدینہ تھی جو سچ پر رکھی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزچیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ آج سے سچ کا سفر شروع ہوگیا، سب گواہوں کو خبر دے دیں، اب خدا کا قہر آگیا ہے لہذا جھوٹ نہیں چلے گا۔