نوشکی: ایشیاء کی مشہور شکار گاہ جھیل زنگی ناوڑ میں سیلابی پانی داخل جھیل کا ایک وسیع علاقہ پانی سے بھر گیا ہے جھیل زنگی ناوڑ میں 8 سال اسقدر پانی داخل نوشکی اور بلوچستان کے دیگر علاقوں سے عوام کی ایک۔بڑی تعداد جھیل۔زنگی ناوڑ کی سیر کرنے کو پہنچ چکا ہے سیر کر ے والے میں خواتین و بچوں۔
سمت ہر عمر کے لوگ شامل ہیں جھیل ایک بار پھر سرسبز ھوگا اور یہاں سائبیریا سے آنے اور مارچ کے مہینے میں واپس سائبیریا جانے والے آبی پرندے قیام کرینگے نوشکی میں ستمبر سے اکتوبر میں مختلف اقسام کے پرندے سائبیریا سے آکر جھیل زنگی میں قیام کرتے ہیں اور مارچ میں واپس انڈیا اور پاکستان کے صوبہ سندھ سے سائبیریا جاتے ھوئے زنگی ناوڑ سے ھو کر جاتے ہیں ۔
ناگ کے بعد بلوچستان کا یہ واحد علاقہ ہے جہاں تلور سمت مختلف پرندے رک کر یہاں انڈا دے کر سال بھر رک جاتے ہیں جھیل میں پانی بھرنے سے اہل علاقہ سخت خوش ہے جبکہ محکمہ تحفظ جنگلات و ماحولیات کا کوئی بھی ملازم اس وقت تک۔موجود نہیں ہے نوشکی کے عوام نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ۔
کیا ہے کہ فوری طور پر یہاں پر دوں کو تحفظ فراہم۔کیا جائے اور شکار پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے تاکہ یہاں پر پرندوں کو اپنی افزائش نسل بڑھانے کا موقع فراہم۔ھو اور محکمہ جنگلات اور لیویز فورس کے ملازمین کو تعنیات کیا جائے کیونکہ پانی کے داخل ھوتے ہی پرندوں کا آنا شروع ھو چکا ہے اور ساتھ ہی پکنک کے لئے آنے والوں اور شکاری حضرات کی بندوقوں کی آوازیں بھی گونجنے لگے ہیں فوری توجہ۔دی جائے۔
نوشکی، بارشوں کے بعد زنگی ناوڑ ، جھیل پانی سے بھر گیا
وقتِ اشاعت : March 9 – 2019