|

وقتِ اشاعت :   March 9 – 2019

ڈیرہ مراد جمالی: نصیرآبادکے مختلف علاقوں اور اس کے گردونواح میں مسلسل 7گھنٹے تک گرج وچمک اورتیز ہواوں کے ساتھ موسلادھار نے تباہی مچادی بارش سے گھر کی چھت گرنے سے ایک شخص جانبحق 5افراد زخمی ہوگئے مواصلات کا نظام دھرم برہم درجنوں کچے مکانات کی دیواریں گرگئی ۔

18گھنٹے بعد بجلی بحال ڈیرہ مرادجمالی کے روڈ راستے ندی نالوں کے منظر پیش کرنے لگے تفصیلات کے مطابق ضلع نصیرآباد کے مختلف علاقوں ڈیرہ مرادجمالی،تمبو،منجھوشوری،باباکوٹ،خان کوٹ،چھتر،نوتال ،میرحسن ،فلیجی ،اور حمیدآباد میں جمعرات کی شام سے گرج چمک اور تیزہواوں کے ساتھ شروع ہونے والے موصلادھاربارش نے تباہی مچادی مسلسل 7گھنٹے کی بارش سے ڈیرہ مرادجمالی شہر کے روڈ راستے ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے ہیں۔

موسلادھار بارش سے گوٹھ سید غلام شاہ قیدی شاخ میں ایک مکان کی چھت گرنے سے خاندان کا سربراہ صابر خان سہریانی جانبحق جبکہ اس کی اہلیہ سردار خاتون، بیٹا معشوق علی ، بیٹی رخسانہ سمیت 5افرادزخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم اور علاقہ مکینوں نے چھت کے ملبے کو ہٹا کرملبے تلے دبے زخمیوں کونکال کرفوری طور پر سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا ۔

بارش کے باعث بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا اور 18گھنٹے بعد بجلی بحال کردی گئی تیز بارش کے سبب ضلع بھر میں درجنوں کچے مکانات کی دیوریں گرگئیں اور کئی دیہاتوں کے کچے راستے بند ہوگئے ۔