|

وقتِ اشاعت :   March 9 – 2019

کوئٹہ: گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول نیوکاہان اور اسماعیل رئیسانی گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول نیوکاہان جوکہ بند سکول تھے کی بحالی اور یہاں بچوں کی داخلہ مہم کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد ہوا اور داخلہ مہم واک کا اہتمام کی گیا جس میں ایم پی اے نصیر شاہوانی، ڈی ڈی او چلتن ٹاون شبیر لانگو یونیسیف کے نمائندوں اور یوتھ آرگنائزیشن فار ڈویلپمنٹ بلوچستان کے صدر میر نبی بخش مری نے شرکت کی ۔

تقریب میں سکول کے بچوں میں کتابیں اور بستے دیئے گئے اس موقع پر میر نبی بخش مری نے ایم پی اے نصیر شاہوانی کو نیوکاہان کے دیگر مسائل کے بارے میں بھی آگاہ کی جس کی ایم پی اے صاحب نے مکمل یقین دہانی کرائی ۔ اس موقع پر علاقائی عمائدین کی کثیر تعداد نے حصہ لیا ۔

میر نبی بخش مری نے ایم پی اے نصیر شاہوانی ،ڈی ڈی او چلتن ٹاون شبیر لانگو اور یونیسیف کے نمائندوں اور ڈی سی کوئٹہ اے سی سٹی کوئٹہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے نیوکاہان میں بند سکولوں کو بحال کیا۔