|

وقتِ اشاعت :   March 11 – 2019

کوئٹہ:  کوئٹہ میں جابجا فائبرآپٹک کی تار بچھانے کیلئے کھدائی، مزدوروں نے جناح روڈ پر گیس پائپ لائن توڑ دیا، جناح روڈ، شاہراہ عدالت اوردیگر علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی تاہم سوئی گیس حکام نے 3گھنٹے کے بعد بحال کردی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی سی ایل کی جانب سے فائبرآپٹک لائن بچھانے کے لئے کھدائی کے دوران جناح روڈ سے سوئی گیس کمپنی کی 4انچ قطر گیس لائن متاثر ہوگئی جس کے باعث جناح روڈ، شاہراہ عدالت اور شہر کے ملحقہ علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی تاہم سوئی گیس کمپنی کے عملے نے متاثرہ پائپ لائن مرمت کرکے 3گھنٹے بعد گیس کی فراہمی بحال کردی۔