|

وقتِ اشاعت :   March 12 – 2019

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی امور آغا حسن بلوچ نے بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں نوشکی ‘ دالبندین ‘ خاران ‘ کوئٹہ ‘ لسبیلہ ‘ قلعہ عبداللہ سمیت جہاں بھی نقصانات ہوئے ہیں ۔

اس حوالے سے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ( ر) عمر محمود حیات سے رابطہ کیا اور بلوچستان میں ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا اور کہاکہ بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں اشیاء ضروریہ کی مزید فراہمی کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کو اشیاء ضروریہ کی فراہمی کر دی گئی ہے اور مزید بھی فراہمی پر بھی غور کیا جائے گا۔

آغا حسن بلوچ نے کہا کہ بی این پی مشکل وقت میں مصیبت زدہ عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا اپوزیشن اور آزاد بینچوں پر بیٹھنے کے باوجود ہماری کوشش ہو گی کہ ہم عوام کی خدمت کو یقینی بنائیں اور مشکل وقت میں ہم ان کے ساتھ ہیں ۔

دریں اثناء پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے آغا حسن بلوچ نے ایچ ای سی کے چیئرمین سے بھی رابطہ کیا اور انہیں بلوچستان کی میڈیکل کی نشستیں کم کرنے پر گہری تشویش سے آگاہ کیا کیونکہ یہ عمل بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے ناقابل برداشت ہے ۔

بلوچستان میں پہلے ہی تعلیم اداروں کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے پنجاب سمیت ملک کے دیگر صوبوں میں بلوچستان کوٹے میں کمی زیادتی کے مترادف ہے چیئرمین ایچ ای سی نے یقین دہانی کرائی کہ بلوچستان کے نشستوں کو کم نہیں کیا جائے گا اور پی ایم ڈی سی سے بھی اس حوالے سے بات چیت کی جائے گی ۔

اسی اثناء ایف بی آر کے چیئرمین سے بھی بات چیت کی کہ بلوچستان میں پچھلے تین دہائیوں سے کسٹم انسپکٹرز کے پرموشن نہیں کئے گئے جو کہ ناانصافی کے مترادف عمل ہے پروموشنز کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں اور کسٹم ملازمین کو ان کا حق دیا جائے دیگر کسٹم ملازمین کے مسائل پر بھی بات چیت کی گئی ۔