تربت: بلوچستان کی بلدیاتی نظام میں تبدیلی لارہے ہیں،صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بلدیاتی ایکٹ 2010میں دو تین ترمیم لاچکے ہیں،صوبائی حکومت نے ایک کمیٹی بھی بنادی ہے،جو اس پر کام کررہی ہے اوراگلے کابینہ کے اجلاس میں کمیٹی کی سفارشات پر غورکیاجائیگا،بلوچستان کے لوگوں کیلئے ایک ایسابلدیاتی نظام دیں گے جوموثرہو صحیح کام کرسکے۔
یہ بات وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی نے دورہ تربت کے موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہی،اس موقع پر صوبائی وزیراطلاعات میرظہوراحمدبلیدی ایم پی اے لالہ رشید دشتی اورمیرعبدالرؤف رند بھی موجودتھے ۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ الیکن کمیشن آف پاکستان نے ہمیں خودلکھاتھاکہ آپ کے بلدیاتی ایکٹ 2010میں بہت سی قباعتیں ہیں،ماضی کی حکومت اس پر کام اورترامیم نہیں لاسکیں،الحمداللہ ہم نے اپنی دو یاتین کابینہ کے اجلاس میں بہت سارے ترامیم لاچکے ہیں ،تقریبا3یا چار ترامیم لاچکے ہیں ،ہم اس سسٹم کو بہتر کرناچاہتے ہیں ہم جلدبازی میں کسی چیز میں نہیں جاناچاہتے ہیں ۔
بلدیاتی الیکشن میں اگر دو تین عرصے کاڈیلے بھی آجائے تو کوئی بڑی بات نہیں ہے ،لیکن بلوچستان کے لوگوں کو ایسا بلدیاتی نظام دیں جوموثرہو ،کام کرے اورصحیح طریقے پر ہو ،ابھی جو ہمارا وارڈ سسٹم ہے کوئٹہ کا اورمونسپل کارپوریشن کا فارمولہ یہ ہمیں دیکھنا ہے ، تربت شہر کی بات کریں میرے خیال سے اسے ایک سٹی میٹروپولیٹن ہونا چاہیے یہاں یونیورسٹی،ایئرپورٹ،کالجز سب کچھ ہے جو ایک میٹروپولیٹن میں ہوناچاہئے ایک بڑا شہرہے ۔
لیکن اسے میونسپل کارپوریشن کا درجہ دیاگیاہے چونکہ ہم نے خود کو بند کرلیاہے ایک فارمولے پر کہ اس فارمولہ کے تحت میٹروپولیٹن بنے گا،ایک میونسپل کارپوریشن تربت کو نہیں چلاسکتا ،گوادرکل ایک بہت بڑا شہر بننے جارہاہے وہ میونسپل کمیٹی ہے تو میونسپل کمیٹی گوادرکو کیا چلائے گی۔
،ہم ان سارے فارمولاز اورترامیم اسی لئے لارہے ہیں کہ نظام میں تبدیلی لائیں اورالیکن کمیشن کو بھی ہم نے درخواست کی ہے کہ آپ ہمیں ایک اچھا منصوبہ بنانے دیں جوبلوچستان کیلئے صحیح کام کرے ،ڈی سینٹلازیشن آف اتھارٹی ہو ،بلدیاتی نظام میں ہم وہ طریقہ لائیں گے ۔
کم از کم لوگ اپنی بنیادی ضرورت اورچیزوں کیلئے کوئٹہ جاکرریلیف لینے کی ضرورت نہ پڑے بلکہ گھر کی دہلیزپر عوام کے مسائل حل ہوں اسلئے ہم ایکٹ 2010میں اچھی ترامیم لائیں گے ہم اسکاپورا پروپوزل بناچکے ہیں اگلے کابینہ کے اجلاس میں اس پر کام کریں گے اوراس حوالے سے کمیٹی بھی بناچکے ہیں وہ اپنی سفارشات پیش کریں گے۔
بلوچستان کی بلدیاتی نظام میں تبدیلی لا رہے ہیں،وزیراعلیٰ
وقتِ اشاعت : March 13 – 2019