اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے بلوچستان حکومت کی جانب سے بلوچ عسکریت پسندوں کو قومی دھارے میں لانے کیلئے ہنر مند بنانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔
جمعرات کو ترجمان کے مطابق یہ بلوچ افراد ہمارے اپنے ہیں اور ریاست اور حکومت ذمہ داری سے ان کا خیال رکھے گی۔ زبیدہ جلال نے کہاکہ ان افراد کی پیشہ ورانہ تربیت اور ہنرمندی کی صلاحیت سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کیا جائیگا۔ وزیر دفاعی پیداوار نے کہاکہ قومی دھارے میں شامل ہنر مند افراد کی افرادی قوت سے صوبے میں عوام کی معاشی صورتحال میں بھی بہتری آئے گی۔
دریں اثناء وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو روایتی تعلیم سے ہٹ کے جدید تعلیم سے آراستہ کرنا ہو گا،ہمارے علاقے میں آج بھی انٹر نیٹ کی سہولیات میسر نہیں ،ہمیں ٹیکنالوجی میں آنے والی تبدیلیوں کو تعلیم کا حصہ بنانا ہو گا۔
جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والے بزنس سمٹ میں بیرون ممالک سے 60 سے زائد سرمایہ کاروں نے شرکت کی ۔بزنس سمٹ میں وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوجوانوں کو مختلف سرگرمیوں میں ڈالنا ضروری ہے ،نوجوانوں کو روایتی تعلیم سے ہٹ کے جدید تعلیم سے آراستہ کرنا ہو گا۔انہوں نے کہاکہمیں ایسے علاقے سے تعلق رکھتی ہوں جہاں آج بھی انٹرنیٹ کی سہولیات میسر نہیں ،وہاں کے لوگوں کو گوبلائزیشن سے ٹیکنالوجی سے متعارف کروانا ہوگا ۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں ٹیکنالوجی میں آنے والی تبدیلیوں کو تعلیم کا حصہ بنانا ہو گا، پارلیمانی سیکرٹری عندلیب عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم حالت جنگ میں ہیں ،باڈرز پر کشیدگی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اقلیتوں کے حوالے سے بات کرنے پر ایک وزیر سے وزرات لے لی گئی،ایسی مثال بھارت سمیت کہیں نہیں ملتی ۔عندلیب عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہماری سرحدوں پر خطرے کے باوجود 60 غیر ملکی افراد کا کانفرس میں شریک ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ 25 ممالک کے غیر ملکی افراد کی شرکت پاکستان پر اعتماد کا اظہار ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری آرہی ہے،پاکستان میں 60 فی صد آبادی نوجوانوں ہر مشتمل ہے۔انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو ملازمت کے مواقع دینا ہو گا۔انہوں نے کہاکہ برطانیہ سمیت 50 ممالک کے شہریوں کو ائیر پورٹ پہنچنے پر ویزہ دیا جائیگا ۔ انہوں نے کہاکہ ایف بی آر کو کہہ دیا ہے سیدھے ہو جائیں یا کوئی اور ایف بی آر لے آئیں گے۔
بلوچ عسکریت پسندوں کو قومی دھارے میں لاکر ہنرمند بنانے کا فیصلہ سود مند ثابت ہوگا ،زبیدہ جلال
وقتِ اشاعت : March 15 – 2019