|

وقتِ اشاعت :   March 17 – 2019

کوئٹہ: بلوچستان ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کوئٹہ میں پرانی لوکل بسوں کو ناکارہ قرار دے دیا اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بس مالکان کو نوٹسز جاری کر دیئے عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں بس مالکان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان ریجنل اتھارٹی نے 2006سے پرانی بسوں کو ناکارہ قرار دے دیا کیونکہ یہ بسیں چلنے کی قابل نہیں ہیں اورآلودگی کا باعث بھی بن رہا ہے جس کی وجہ سے ان پرانی بسوں کے خلاف ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے سخت ایکشن لینے کافیصلہ کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ہائی کورٹ کے حکم پر پرانے بسوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کر دی اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو لوکل بس مالکان کو نوٹسز جاری کردیئے عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

ٹرانسپوٹ اتھارٹی کے حکام نے بتا یا کہ پرانے بسوں کی جگہ پر نئے ماڈل کے وین اور بسوں کو چلائیں گے کیونکہ نئے ٹرانسپورٹ سے ٹریفک کی روانی میں بھی مشکل نہیں ہوگی اور لوگوں کو بھی نئے ٹرانسپورٹ سے سہولیات ملے گی اورآئندہ چند دنوں میں پرانے بسوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔