|

وقتِ اشاعت :   March 19 – 2019

عمر کوٹ: وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نیب کے ذریعے حکومت پردباؤ ڈالا جارہا ہے جب کہ ملک میں ٹارگٹڈ احتساب ہورہا ہے۔

عمرکوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ نیب کے ذریعے حکومت پر دباؤ ڈالا جارہا ہے ، ملک میں ٹارگٹڈ احتساب ہو رہا ہے، ایک وفاقی وزیرکا بیان ریکارڈ پر ہے، جس نے کہا کہ سندھ حکومت کو ہٹانے کے لیے اور طریقے بھی موجود ہیں، سندھ حکومت کو ہٹانے کے لیے قانونی راستہ اختیارکرنا ہوگا جس کے لیے 50 ارکان مزید انہیں چاہئیں جب کہ پیپلزپارٹی کا ایک ایم پی اے بھی ان کے پاس نہیں جائے گا۔

وزیراعلٰی سندھ نے کہا کہ تھر بدلے گا پاکستان، نعرے نے کام شروع کردیا ہے، تھرکول کے 330 میگا واٹ پلانٹ نے کام شروع کردیا ہے جب کہ تھر کول نے نیشنل گرڈ کو بجلی دینا شروع کردی ہے۔