|

وقتِ اشاعت :   March 20 – 2019

ریاض: سعودی سربرآوردہ علماء بورڈ کے رکن شیخ عبداللہ المطلق نے کہا ہے کہ منگنی کے بعد ٹیلیفونک رابطے جائز ہیں بشرطیکہ خاندان کے سربراہ کو اسکا علم ہو اور ٹیلیفونک رابطوں کا مقصد ایک دوسرے کیساتھ ہم آہنگی پیدا کرنا ہو۔

دونوں ایک دوسرے کو سمجھنے کیلئے مختلف قسم کے سوالات کرسکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہاکہ دونوں یہ پتہ لگا سکتے ہیں کہ دین اور دنیا کے بارے میں فریق ثانی کے خیالات کیا ہیں؟ تاکہ اسکی روشنی میں شادی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جاسکے۔

شیخ المطلق نے تاکید کی کہ دونوں میں سے کوئی بھی ٹیلیفونک رابطوں کے دوران ایسا کوئی کام نہ کریں جس سے شکوک و شبہات جنم لیںیا غلط روش کا کوئی سلسلہ پیدا ہوتا ہو۔