کراچی: نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں وزیراعلیٰ سندھ کو طلب کرلیا۔
نیب راولپنڈی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں 26 مارچ کو طلب کرلیا۔ نیب ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا گیا ہے، نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم وزیراعلیٰ سندھ کا بیان ریکارڈ کرے گی۔
گزشتہ روزپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول اور سابق صدرآصف زرداری بھی منی لانڈرنگ کیس میں نیب کے سامنے پیش ہوئے تھے جہاں نیب نے دو گھنٹہ ان سے تفتیش کی تھی۔