|

وقتِ اشاعت :   March 21 – 2019

واشک: نیشنل پارٹی کے رہنماں کے کہا ہے کہ گوادر بلوچ سر زمین کا اٹوٹ انگ ہے بلو چ کے قوم کے مر ضی کے خلاف بلو چ اٹو ٹ انگ میں ہر قسم کی اقدامات کی مخالفت کو قومی فر یضہ سمجھتے ہیں ۔

سعودی عرب کے ساتھ معاہدات حکمرانوں کی مفادات کی تکمیل کے سوا کچھ نہیں نیشنل پا رٹی گوادر میں عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کر کے ازسرنو تنظیم کا ر ی کے ذریعے پارٹی کو منظم اور متحر ک کریگی ۔

ان خیالات اظہار نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر عبد الخالق بلوچ ، مر کزی خواتین سکر ٹری یا سمین لہڑی ممبر مر کزی کمیٹی اشرف حسین ، ضلعی صدر فیض نگوری ، ورکنگ کمیٹی کے ممبر آدم قادر بخش سمیت دیگر نے نیشنل پارٹی گوادر کے ضلعی اور تحصیل عہدیداران سمیت سینئر دوستوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

مقررین نے کہا کہ نیشنل پارٹی عوامی سیاسی جمہوری جماعت ہے ، عوام مسائل اور حقوق کی جدوجہد میں نیشنل پارٹی بنیادی کردار ادا کیا ہے ، نیشنل پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں گوادر میں ترقیاتی کاموں کا جھال بچھا دیا تھا ، گوادر کے ہزاروں ایکڑ اراضیوں کی غیر قانونی الائٹمنٹ منسوخ کرکے اصل مالکان کو واپس کیئے ۔

گوادر سمیت پورے بلوچستان میں امن کو بحال کر کے سیاسی معاشی ، سماجی اور ثقافتی سرگرمیوں کو محفوظ بنایا ،جس سے عوام آسانی سے نقل و حرکت کرنے کے ساتھ کاروبار کرنے لگے ، انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی جدوجہد کا محور بلوچ وطن کا دفاع اور بلوچ قومی حقوق کی جدوجہد ہے اور نیشنل پارٹی ترقی کے مخالف نہیں لیکن ترقی کا محور بلوچ سرزمین اور قوم ہو ، کسی بھی ایسے ترقی جو بلوچ قومی مفاد کے مخالف ہو اس کی حمایت کرنا قومی فرائض سے روگردانی تصور کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی گواادر میں منظم تنظیم اور عوام پزیرائی رکھتی ہے ، بلدیاتی انتخابات میں دوبارہ اپنی پوزیشن کو برقرار رکھنے کیلئے کارکن انتخابات کی مکمل تیاری کریں ۔