کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت منعقدہونے والے پی ایس ڈی پی ریویو اجلاس میں تمام ترقیاتی محکموں کو جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کو تیزی سے آگے بڑھانے اور اسی فیصد سے زائد مکمل منصوبوں جن کے لئے مطلوبہ فنڈ کا اجراء کردیا گیا کی 30جون 2019 ء تکتکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ منصوبہ بندی وترقیات اور محکمہ خزانہ کی جانب سے اجلاس کو جاری ترقیاتی منصوبوں اور ترجیحاتی سیکٹرز کے نئے ترقیاتی منصوبوں کے لئے اتھارائزیشن اور جاری فنڈز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جبکہ ترقیاتی محکموں کے سیکریٹریز کی جانب سے منصوبوں کی پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ صوبائی وزراء میر ظہور احمد بلیدی اور زمرک خان اچکزئی نے بھی شرکت کی۔
وزیراعلیٰ کی زیر صدارت پی ایس ڈی پی اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس
وقتِ اشاعت : March 22 – 2019